آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن کا دینی مراجع کرام اور علاقائی امن کو لاحق خطرات کے بارے میں انتباہ
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے دینی مراجع کرام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی توہین کی شدید مذمت کی اور علاقہ میں ان اقدامات کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے جس سے مشرق وسطی اور خطہ کے امن و استحکام کو خطرہ ہے۔
یہ پیغام میڈیا کی جانب سے توہین آمیز بیانات کی اشاعت کے بعد جاری ہوا جس میں شیعہ دینی مراجع کرام کی توہین ہوئی تھی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے اس بیان میں بتایا کہ یہ حملہ شیعوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو ہوا دینے کی ہدفی کوششوں کا حصہ ہیں۔
یہ اقدامات صیہونی طاقتوں کی رہنمائی میں سوشل نیٹ ورکس اور میڈیا کے ذریعہ کی جاتی ہیں اور وہ مذہبی اختلافات کو ہوا دینے اور خطہ کے استحکام کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس فاؤنڈیشن نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کے رد عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ ان اقدامات کی مذمت میں سخت موقف اختیار کرے اور اہل بیت علیہم السلام کے مذہب کے پیروکاروں اور دینی مراجع کرام کے حقوق کی حمایت کرے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی ورلڈ فاؤنڈیشن نے باخبر کیا کہ مناسب جواب کے بغیر ان حملوں کے جاری رہنے میں عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین نتائج ہوں گے۔