اسلامی دنیاشیعہ مرجعیت

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ ایک عظیم اور اہم خطبہ ہے جسے اسلامی معارف کا نچوڑ کہا جا سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ، اتوار 8 اور 9 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ کے سلسلہ میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ ایک عظیم اور اہم خطبہ ہے جسے اسلامی معارف کا نچوڑ کہا جا سکتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: میں ہر ایک کو خاص طور سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ حفظ کریں۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زور دیتے ہوئے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے قرآن کریم کی بعض آیات سے احتجاج کیا۔ جن میں حضرت داؤد سے حضرت سلیمان کی وراثت بھی شامل ہے اور منافقین کے اس دعوی کو باطل قرار دیا کہ انبیاء کرام وراثت نہیں چھوڑتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button