ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام كا لبنانی جنگ کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام شہر کربلا میں لبنان کے جنگ زدہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے سلسلہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ سرگرمیاں لبنان پر اسرائیل کے حملہ کے پہلے دنوں میں شروع ہوئی اور ان میں IHC چیریٹی اور امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے تعاون سے کئی پروگرام شامل ہیں۔
اس ادارہ کی خدمات لبنان کے مختلف علاقوں بشمول بیروت کے جنوبی مضافات، صیدا، شہر صور اور شمالی لبنان میں طرابلس میں مرکوز ہیں۔
ان خدمات کا مقصد بے گھر گھرانوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام روزانہ ایک موبائل کچن میں 6000 پیکٹ گرم کھانا تیار کرتا ہے اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں کھانے تقسیم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ بے گھر افراد کو صحت، راحت، بچاؤ اور سائیکو تھرافی کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ قربانی کے جانور ذبح کر کے ان کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے لبنانی شیعوں کے لئے سہم امام علیہ السلام کو استعمال کرنے کی اجازت دے کر امداد کی توسیع کی راہ ہموار کی اور ان امداد کی ترسیل کو آسان بنانے میں موثر کردار ادا کیا۔