اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے متعدد بار لوگوں کو قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کا حکم دیا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 7 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اہل بیت کے مفہوم و مصادیق کے سلسلہ میں فرمایا: شیعہ اور غیر شیعہ کتابوں میں موجود احادیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ 6 ماہ یعنی تقریبا 180 دن، روزانہ امیر المومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر تشریف لے جاتے اور آیت تطہیر کی تلاوت کے ساتھ ساتھ فرماتے "السلام علیکم یا اھل البیت”

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اپنے اس عمل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ چاہتے تھے کہ سب لوگ اپنی نگاہیں اس گھر کے لوگوں یعنی امیر المومنین، حضرت فاطمہ زہرا، امام حسن اور امام حسین علیہم السلام پر مرکوز کریں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: آیت تطہیر میں اہل بیت سے مراد فقط یہ حضرات ہیں، درجنوں قرائن و دلائل کی بنیاد پر اہل بیت سے مراد یہی پنجتن آل عبا اور ان کی اولاد معصومین علیہم السلام ہیں۔ ازواج رسول اس کی مصداق نہیں ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے متعدد بار لوگوں کو قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کا حکم دیا ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button