کیٹیگری 3 کے طوفان ملٹن نے فلوریدہ میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ 20 لاکھ سے زیادہ گھر او کاروبار کو بجلی سے محروم کر دیا ہے۔
سیلاب اور انفراسٹرکچر کی تباہی نے امدادی سرگرمیوں کو چیلنج کیا ہے اور مقامی حکام نے لاکھوں لوگوں کو لازمی طور پر انخلاء کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
سمندری طوفان ملٹن جس نے کیٹگری 3 کے طوفان کے طور پر فلوریڈا میں لینڈ فال کیا، ریاست میں 20 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری اداروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ٹمپا اور فولڈ مائیرز سمیت ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا ہے اور طوفانوں نے بھی ان علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
مقامی حکام نے 15 کاؤنٹیز میں 70 لاکھ سے زائد افراد کو لازمی طور پر انخلاء کا حکم دیا تھا لیکن بہت سے رہائشی سہولیات کی کمی یا دیگر خدشات کی وجہ سے وہاں سے نہیں جا سکے۔ بجلی اور سڑک کی بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے ریلیف اور تعمیر نو کی کوششوں کے لئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق تقریبا 9000 نیشنل گارڈ کے دستے اور 50 ہزار سے زائد برقی کارکنوں کو بحران سے نمٹنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔سیلاب کچھ مقامات پر 46 سینٹی میٹر تک پہنچ گیا ہے اور طوفان نے نقل و حمل اور ایندھن کی فراہمی کے نظام کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
امدادی کارکن بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے 9000 نیشنل گارڈ کے دستوں کے ساتھ دیگر ریاستوں کے 50 ہزار برقی کارکنوں کے ساتھ علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
تاہم، کچھ بڑے شہروں کو ایندھن کی قلت اور ڈزنی لینڈ جیسے تفریحی پارکوں کی بندش کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اس طوفان کی وجہ سے 1900 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
پیشن گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اندرونی علاقوں میں مزید بارشیں اور شدید سیلاب کا خطرہ برقرار رہے گا۔