اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے میں ناکام

سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش میں ناکام رہا۔
9 اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ میں یہ ملک مارشل آئی لینڈ کے 124 ووٹوں کے مقابلے میں 117 ووٹوں کے ساتھ کونسل میں داخل ہونے میں ناکام رہا۔
اس کونسل میں سعودی عرب کے داخلے کو روکنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل اور حالیہ ہفتوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے متعدد مہمات کا انعقاد اس ناکامی کا نتیجہ ہے۔
انتخابات سے قبل اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے سعودی عرب کی رکنیت کو غیر مہذب قرار دیا اور اس وسیع تنقید کی جانب اشارہ کیا جس کا ملک کو انسانی حقوق کے میدان میں سامنا ہے۔

یہ ناکامی ایسی صورتحال میں ہوئی جب محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے میدان میں شدید تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر اس ملک کے شیعوں کے حوالے سے اور اس کے سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‌ عالمی برادری کی مثبت رائے کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button