ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

ممبئی میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، 29 اضلاع میں یلو الرٹ

ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل شام اچانک بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ممبئی، تھانے، کلیان ڈومبیوالی، مغربی مضافات، کرلا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ اس اچانک بارش سے عام لوگ پریشان ہو گئے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ۔ اندھیری سب وے میں پانی داخل ہو گیا ہے جسے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ۔

مہاراشٹر کے 29 اضلاع میں آج  یعنی 11 اکتوبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی کے مشرقی مضافات، نوی ممبئی اور رائے گڑھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں اندھیری، جوگیشوری، گورگاؤں ملاڈ، کاندیوالی، بوریولی، دہیسر، ولے پارلے سانتا کروز، باندرہ میں موسلادھار بارش ہو ئی ہے۔بھیونڈی شہر اور تعلقہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔بارش سے متعلق ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جس میں ممبئی کی ایلفنسٹن روڈ پر پانی بھر گیا ہے اور لوگوں کو اسی پانی سے گزرنا پڑ ا۔ وڈالہ کے علاقے میں بھی تیز بارش ہو ئی اور بجلی بھی چمکی ۔ چونا بھٹی کے علاقے سے بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ بارش ہو ئی ہے۔ اس بارش میں دو پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button