خبریںہندوستان

مسجد کے گنبد کی تعمیر پر ہندوتوا تنظیمیں چراغ پا

اٹاوہ۔ اٹاوہ کے اوسراہار علاقہ میں ایک مسجد کے گنبد کی تعمیراتی کام کو ضلع انتظامیہ نے ہندو وادی تنظیموں کی شکایت اور اعتراض کے بعد روک دیا۔ ڈی ایم اونیش رائے نے بدھ کو بتایا کہ کچھ ہندو تنظیموں کے ذمہ داروں نے یہ شکایت کی تھی کہ اوسراہار علاقہ کے کنکواں گاؤں میں مسجد کے گنبد کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اسی اطلاع کی بنیاد پر مقامی تھانہ پولیس اور ایس ڈی ایم کو بھیج کر فوری اثر سے تعمیراتی کام کو روک دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تعمیراتی کام میں لگے سبھی مزدوروں کو اس بات کا انتباہ دیا گیا ہے۔ سینیئر ایس پی سنجے کمار نے بتایا کہ موقع پر آ کر پورے معاملے کو دیکھا اور جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسجد کے گنبد کو بنانے کے لئے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔‌

متعلقہ خبریں

Back to top button