اسلامی دنیاخبریںلبنان

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے بارہواں خوراک پیکج تقسیم

ثقافتی اور فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام اپنی انسانی امداد کے تسلسل میں لبنان میں نقل مکانی کرنے والے اور بے گھر گھرانوں میں 12 خوراک پیکج تقسیم کر کے اپنی امدادی اور خدماتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ اقدامات لبنان کے مشکل معاشی اور سیاسی حالات میں ہوئے ہیں اور اس کا مقصد ضرورت مند گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔

یہ خدمات دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، فلاحی ادارہ آئی ایچ سی اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعاون سے انجام پائی ہے۔ ان خدمات کے انچارج حسن یاسین نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کا عملہ اور لبنانی رضاکار ضرورت مند گھرانوں کے لئے بنیادی اشیاء پر مشتمل کھانے کے پیکج تقسیم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔

حسن یاسین نے یہ بھی بتایا کہ یہ پیکج صرف خوراک کی ضروریات پوری کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کو دیگر انسانی خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔

یہ اقدامات ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی بے گھر خاندانوں کی مدد اور معاشرے میں سماجی اقدار اور یکجہتی کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام ہمیشہ ان امداد کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند گھرانوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button