اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

حکم شرعی کبھی معصوم علیہ السلام کے قول سے، کبھی عمل سے اور کبھی تقریر (کسی بات یا عمل پر سکوت) کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ یکم ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حکم اور موضوع میں فرق کے سلسلہ میں فرمایا: حکم وہ شرعی فرائض ہیں جو شریعت کی روح سے لوگوں پر واجب، حرام، مستحب، مکروہ یا مباح ہوتا ہے۔ لیکن موضوع سے مراد وہ چیز ہے جس پر شرعی حکم نافذ ہو، دوسرے لفظوں میں موضوع سے مراد وہ چیز ہے جس پر شرعی حکم کا نفاذ ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا حکم سے مراد وہ چیز ہے جو کسی فعل کے بارے میں جاری کی جاتی ہے جبکہ موضوع سے مراد وہ فعل ہے مثلا اگر موضوع نماز ہو تو حکم واجب ہے۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: الفاظ میں ظواہر حجت ہیں کہ بعض اوقات لفظ حکم میں ظاہر ہوتا ہے اور بعض اوقات موضوع میں ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button