Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

حکومت مخالف تحریروں پر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایک صحافی کو عبوری راحت دیتے ہوئے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ ہندوستانی آئین کی دفعہ ۱۹(۱) کے تحت صحافیوں کے آزادی اظہار سے متعلق حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ صحافیوں کی تحریروں کے حکومت مخالف ہونے کی بنیاد پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج نہیں کئے جاسکتے۔ جسٹس رشی کیش رائے اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے جمعہ کو صحافی ابھیشیک اپادھیائے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

سپریم کورٹ نے اپادھیائے کو عبوری راحت دیتے ہوئے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ ہندوستانی آئین کی دفعہ ۱۹(۱) کے تحت صحافیوں کے آزادی اظہار سے متعلق حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ جمہوری ملک میں اظہار خیال کی آزادی کا احترام کیا جاتا ہے۔ اگر کسی صحافی کی تحریروں کو حکومت مخالف خیال جاتا ہے، تو صرف اس بنیاد پر اس کے خلاف فوجداری مقدمات درج نہیں کئے جانے چاہئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button