Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںہندوستان

رسول اکرم صلی‌الله علیه و آله کی شان اقدسؐ میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھنند کے خلاف ایف آئی آر درج

غازی آباد، اترپردیش پولیس نے جمعرات کو پجاری یتی نرسمہا نند کو ۲۹؍ ستمبر کو غازی آباد کے لوہیا نگر کے ہندی بھون میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کیلئے ایف آئی آر درج کی ہے۔ سب انسپکٹر تریویندر سنگھ کی شکایت پر یتی نرسمہا نند کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کے سیکشن ۳۰۲؍ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سیہانی گیٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر سچین کمار نے کہا کہ ’’پولیس نے اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں مبینہ طور پر نفرت انگیز بیان دیا گیا ہے۔‘‘

یہ تقریر مبینہ طور پر میجر آشرم ویاگ سیوا سنستھان کی طرف سے ڈاسنا مندر میں منعقد ایک تقریب میں کی گئی تھی جہاں یتی نرسمہا نند بچاریوں کا سربراہ تھا۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمد مدنی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھنے اور یتی نرسمہا کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جمعیت علمائے ہند نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ نفرت انگیز تقریر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ امن برقرار رکھنے کیلئے اس ویڈیو کو ہٹایا جانا چاہئے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ہونی ضروری ہے۔‘‘ اس خط کی ایک کاپی غازی آباد کے پولیس کمشنر اجے کمار مشرا کو بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button