افریقہخبریں

وسطی اور مغربی افریقہ میں سیلاب کی تباہی، ایک ہزارافراد ہلاک، ۷؍ لاکھ سے زائد بے گھر

اقوام متحدہ (یو این )نے جمعرات کو کہا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقہ میں سیلاب کی تباہی سے ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ۷؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں ۱۶؍ ممالک میں ۵؍ ملین سے زائد افراد متاثر ہیں۔ وسطی اور مغربی افریقہ میں مختلف علاقے اور ساحل بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی او سی ایچ اے کے مطابق افریقہ کے ممالک جیسے چاڈ، نائیجیراور نائیجیریا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ۸۰؍فیصدآبادی ہے۔

مہلوکین کی تعداد کے علاوہ افریقہ میں سیلاب سے سیکڑوں ہزاروں اسکولوں، گھروں اور طبی خدمات کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، نصف ملین زراعتی زمین تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غذائی تحفظ کو خطرہ ہے اور فاقہ کشی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

یو این نے متنبہ کیا ہے کہ نائیجیر اور نائیجیریا میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں ،جیسے ہیضہ، کے پھیلنے کے امکانات ہیں۔اس ضمن میں ہیومینٹیرین افیئرز اور ایمرجنسی ریلیف کارڈینیٹر کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جوائس مسویا نے کہا ہے کہ ’’نائیجیریا ، نائیجیراور جمہوریہ کانگو کی مدد کیلئے ۳۵؍ ملین ڈالر روپے مختص کئے ہیں۔

تاہم، اقوام متحدہ (یو این) کے مطابق افریقہ کے ممالک میں مدد کیلئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔مسویا نے نائیجیریا میں ۲؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار افراد کو صاف پانی، غذا اور شیلٹر فراہم کرنے اور ہیضہ کی وباء پھیلنے سے حفاظت کیلئے۵؍ ملین ڈالر روپے خرچ کئے ہیں۔ حکام نے نشاندہی کی ہے کہ ایجنسی کا نائیجیریا کیلئے ۹۲۷؍ ملین ڈالر کی امداد کا منصوبہ صرف ۴۶؍فیصد پورا ہو پایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button