Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتلبنان

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے لبنان کے جنگ زدگان کے لئے وسیع امداد

لبنان میں جنگی بحران کی شدت اور شیعوں کی بڑی پیمانے پر نقل مکانی کے بعد ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے آئی ایچ سی، امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس اور دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے تعاون سے جنگ کے متاثرین کے لئے مالی اور انسانی امداد تقسیم کی اور طبی سہولیات فراہم کی۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

لبنان میں جنگ کی صورتحال میں اضافہ اور اس علاقے میں شیعوں کی ایک بڑی تعداد کی نقل مکانی کے بعد ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے آئی ایچ سی، امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس اور دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے تعاون سے جنگ کے متاثرین کے لئے مالی اور انسانی امداد تقسیم کی اور طبی سہولیات فراہم کی۔

یہ امداد خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں میں زخمیوں اور ضرورت مند شیعوں سے مخصوص ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے لبنانی شیعوں کے لئے خمس کے سہم امام علیہ السلام کو استعمال کرنے کی اجازت دے کر امداد کی توسیع کی راہ ہموار کی ہے اور ان امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

یہ اقدام جو لبنان میں بحرانی صورتحال سے نپٹنے کے لئے کیا گیا تھا اس میں ضرورت مند اور بے گھر خاندانوں میں خوراک، کپڑوں اور مالی امداد کی تقسیم شامل ہے۔

ان اداروں نے جنگ کے متاثرین کو طبی اور نفسیاتی خدمات بھی فراہم کی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی مادی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور نفسیاتی پہلوؤں کے حوالے سے بھی مدد کی جا سکے۔

ان انسانی ہمدردی کے اقدامات نے لبنان اور ہمسایہ علاقوں کی شیعہ برادریوں میں وسیع عکاسی کی ہے۔ نیز یکجہتی اور بین الاقوامی حمایت کی لہر کو ہوا دی ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے ہمیشہ مختلف اوقات میں فتوے جاری کر کے ضرورت مند اور جنگ زدہ طبقے کی مدد کی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں دفتر مرجعیت سے وابستہ اداروں نے ہمیشہ غریبوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے طریقے پر چلتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button