Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریں

نائجیریا میں کشتی پلٹنے سے 150 افراد لاپتہ

بوکو حرام۔ مغربی نائجیریا میں کشتی پلٹنے کے سبب کم از کم 150 افراد لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اناڈولو کی رپورٹ کے مطابق ریاست نائجیر کی ایمرجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہی بابا نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات پیش آیا۔

مسافر مسلمانوں کی سالانہ مذہبی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو فرانس سے انگلینڈ جانے کے لئے انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک کشتی پلٹنے سے 8 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ ریجنل عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے بعد اس سال اب تک فرانس سے انگلینڈ پہنچنے کی کوشش میں 46 تارکین وطن کی اموات ہوئی ہیں جبکہ 2023 میں یہ تعداد 12 تھی۔

فرانسیسی اور برطانوی حکومتوں نے برسوں سے تارکین وطن کی آمد کو روکنے کی کوشش کی ہے جو اسمگلروں کو اس مقصد کے لئے ہزاروں پاؤنڈ ادا کرتے ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت اور مقامی ذرائع کے مطابق جولائی میں برطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی پلٹنے سے 15 تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔

۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button