عرب ممالک جنگ پھیلنے کے سلسلہ میں نگران
لبنان اور غزہ میں تنازعات میں اضافے کے رد عمل میں قطری اور اماراتی حکام نے جنگ کے دیگر ممالک تک پھیلنے کے امکان کے بارے میں سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔
قطر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر لولوہ بنت راشد الخاطر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عرب اور اسلامی ممالک متحد نہیں ہوئے تو جنگ دوسرے عرب دارالحکومتوں تک پھیل جائے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا: "اگر ہم آج تنازعات کو روکنے کے لئے متحد نہیں ہوئے تو جنگ تمام عرب شہروں تک پھیل جائے گی۔”
ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے بھی ان حملوں کے خطرناک نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کے اتحاد اور قومی خود مختاری کی ضرورت پر زور دیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملک جلد ہی لبنان کو 100 ملین ڈالر کا امدادی پیکج بھیجے گا۔
یہ انتباہات کشیدگی میں اضافہ کے بارے میں عرب ممالک کی شدید تشویش اور مشترکہ خطرات کے خلاف تعاون اور اتحاد کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دیگر عرب ممالک نے بھی ایسے ہی بیانات میں ان نازک صورتحال میں اتحاد کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔