Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںہندوستان

پونے: ہیلی کاپٹر کریش،۲؍ پائلٹس سمیت ۳؍ افراد جاں بحق

پونے، مہاراشٹر میں ایک ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے سبب ۳؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پونے کے باودھن میں یہ ہیلی کاپٹر کریش ہوا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر پونے سے جوہو، ممبئی کی جانب رواں دواں تھا۔

پونے کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس نے پونے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح ۷؍ بجکر ۳۵؍ منٹ پر پیش آیا ہے۔

ہیلی کاپٹر نے آکسفورڈ گالف کورس ہیلی پیڈ سے اڑان بھری تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت موسم خراب تھا۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر دہلی کی ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ۲؍ پائلٹس اور ایک مسافر جاں بحق ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد ۲؍ ایمبولینس اور ۴؍ فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

اس حادثے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پمپیری کے کمشنر آف پولیس ونئے کمار چوبے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے نتیجے میں۳؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنس کی گاڑیوں کے ساتھ ہماری ٹیم جائے حادثہ پر ہے۔ ‘‘پولیس نے بتایا کہ کریش ہونے کے بعد ہیلی کاپٹرمیں آگ لگ گئی تھی۔

اب تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پونے کے ایک گاؤں میں ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے سبب ۴؍افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد کی جانب رواں دواں تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button