Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیالبنان

برطانیہ کے وزیرخارجہ کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ

لندن: برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے پیر کو امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر گفتگو کے بعد اسرائیل۔لبنان تنازعہ میں ممکنہ اضافہ کی اطلاعات کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔

اسرائیل لبنان میں زمینی فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس بات کے بڑھتے ہوئے امکان کے درمیان لیمی نے میڈیا کو بتایاکہ لبنان میں اسرائیل کیلئے اگلے مرحلے کے بارے میں ہم دونوں نے میڈیا میں رپورٹس دیکھی ہیں۔ نیز انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے گذشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ میں اس مؤقف پر اتفاق کیا تھا کہ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ فوری جنگ بندی اور سیاسی حل کی طرف رجوع کرنا ہے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ایک ترجمان نے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔لیمی نے حکومت کے اس مشورے کو بھی دہرایا کہ برطانوی شہری لبنان چھوڑ دیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button