اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اہل بیت علیہم السلام سے آگے بڑھ کر ان پر سبقت نہیں لینی چاہئیے: آیۃ اللہ العظمی شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 24 ربیع الاوّل سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس جملہ "اہل بیت علیہم السلام حجاب خدا ہیں۔” کے معنی کے بارے میں فرمایا: عربی میں حجاب کا مطلب ہے ڈھانپنا اور اس کا اشارہ ایسی جگہ یا ایسی چیز ہے جہاں قدم نہیں رکھا جا سکتا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا:علامہ مجلسی اور دیگران نے بحارالانوار اور مرات العقول اور دیگر کتب میں اس جملہ کی اس طرح تشریح کی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے راستے یا جن راستوں کی انہوں نے اجازت دی ہے اس کے علاوہ پر نہیں چلنا چاہئیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: دیگر روایات میں آیا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے آگے بڑھ کر ان پر سبقت نہیں لینی چاہئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button