اسلامی دنیاخبریںعراقلبنان

لبنانی طلباء کے لئے عراق کی حمایت، عراقی اسکولوں میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے خصوصی سہولیات

لبنان میں حالیہ بحرانوں کے بعد لبنانی طلبہ کو تعلیم سے محروم ہونے سے روکنے کے لئے عراق کی وزارت تعلیم نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ لبنانی طلباء عراقی اسکولوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

عراقی وزارت تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے حکم پر عمل در آمد اور لبنانی تارکین وطن طلبہ سے متعلق معاملات میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ عراقی وزیر تعلیم ابراہیم نامس الجبوری نے متعلقہ اداروں کو ایک فوری حکم جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کے روز عراقی اسکولوں میں لبنانی طلباء کے رجسٹریشن کے لئے ضروری قواعد و ضوابط کو مرتب کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔

نیز عراق کے وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو عراق میں لبنانی سفارت خانہ کے تعاون سے لبنانی شہریوں کو سفری دستاویزات کے تیزی سے اجرا کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا کام سونپا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button