Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ضلع کرم سےہر روز آنے والی خبریں انتہائی تکلیف دہ و کربناک ہیں، علامہ ساجد نقوی

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں بڑھتی کشیدگی کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری اقدامات کی جانب وفاقی و صوبائی حکومتوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز آنیوالی خبریں انتہائی تکلیف دہ کیساتھ کربناک صورتحال کی تصویر پیش کر رہی ہیں، امن کی بحالی کیلئے مزید تاخیر کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرم کی صورتحال پر مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کرم کے علاقوں پیواڑ، تری منگل، کنج علیزئی، خارکلی و دیگر علاقوں میں کشیدگی بڑھنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی جو خبریں آ رہی ہیں، وہ انتہائی تکلیف دہ اور علاقے کی کربناک صورتحال پیش کر رہی ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ اس کشیدگی کے سبب صوبائی دارالحکومت سے علاقے کا رابطہ منقطع ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، ایسی صورتحال میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور امن کی بحالی کیلئے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہئیں، راستوں کی بحالی سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خطے سمیت پورا صوبہ محفوظ رہے اور منفی اثرات سے بچا جا سکے، لہٰذا ہم بارہا ارباب اختیار کو متوجہ کر رہے ہیں وہ سنجیدگی سے اس معاملے پر توجہ کریں اور مزید کسی بڑے بحران سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button