اسلامی دنیاخبریںعراقلبنان

عراق اسرائیلی حملوں سے متاثرہ لبنانی خاندانوں کی میزبانی کے لئے تیار

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ اور انسانی بحران کے پیدا ہونے کے بعد عراق نے متاثرہ لبنانی خاندانوں کو قبول کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

کربلا ہوٹلز اور ریسٹورنٹس یونین اور عراقی وزارت امیگریشن نے بیک وقت ان خاندانوں کو رہائش کی سہولیات اور ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ مشکل صورتحال میں لبنانی عوام کو ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔‌

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے تسلسل کے بعد عراق میں متاثرہ لبنانی خاندانوں کی امداد کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ کربلا ہوٹلز اینڈ رسٹورنٹس یونین نے اعلان کیا کہ وہ ان خاندانوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ خدمات لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مذہبی حکام کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں عراقی ہوٹلس اور ریسٹورنٹ کی یونین نے اپنے قانونی مشیر محمد صادق الہر کی موجودگی میں ایک ملاقات کے دوران لبنانی خاندانوں کو امداد اور خدمات فراہم کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت امیگریشن نے بھی ان خاندانوں کو قبول کرنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ کربلا گورنریٹ کے ساتھ ان کو رہائش اور ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ عراق کی امیگریشن اور تارکین وطن کے امور کے وزیر ایوان فاتق جابرو نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوششیں مرجعیت دینی کی سفارشات اور لبنانی عوام کی مدد کے لئے حکومتی بیانات کے مطابق کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے لبنانی شہریوں کے لئے داخلے کے ویزے میں توسیع کر کے حالات کو آسان بنانے میں مدد کی ہے۔یہ اقدامات بحرانوں کے دوران عراق اور لبنان کی دو قوموں کے درمیان گہری یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں اور اس مشکل صورتحال میں لبنانی خاندانوں کے مسائل کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button