Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب

سعودی عرب: حج ۲۰۲۵ء کے موقع پر دنیا کی پہلی ’’ڈرائیور لیس ایئر ٹیکسی‘‘ شروع ہوگی

حج ۲۰۲۴ء میں مقدس مقامات تک پہنچانے کیلئے سعودی عربیہ میں فلائنگ ٹیکسی شروع کی گئی تھی جسے ڈرائیور اُڑاتا تھا۔ تاہم، اب حکومت نے ’’ڈرائیور لیس‘‘ یعنی ڈرائیور کے بغیر ایئر ٹیکسی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ دن پہلی ڈرائیور لیس ایئر ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

سعودی عربیہ میں گزشتہ دن بغیر ڈرائیور کے چلنے والی دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیکسی کا تجربہ کیا گیا۔ یہ ٹیکسی حج کے ایام میں حاجیوں کو مقدس مقامات پر لے جانے کا کام انجام دے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ہوائی ٹیکسی ہوگی جسے محکمہ ہوا بازی کی جانب سے اجازت نامہ حاصل ہوگا۔ یہ ہوائی ٹیکسی نہ صرف حاجیوں کو ایک مقدس مقام سے دوسرے مقدس مقام تک لے جائے گی بلکہ اسے ہنگامی صورت حال میں بھی استعمال کیا جا سکے گا، جیسے مریض ، دواؤں اور ضروری سامان کی نقل و حمل وغیرہ۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا باز بورڈ کے ڈائرکٹر صالح الجاسر کے ہاتھوں اس کا افتتاح ہوا۔ خیال رہے کہ جنوری میں پہلی بار حج کے ایام میں اس ٹیکسی کے استعمال کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سعودی عربین ایئر لائنس نے اسے چلانے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بیک وقت چار سے چھ مسافروں کے ساتھ جدہ کے کنگ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے مکّہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے درمیان سفر کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button