لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، 90000 نئے پناہ گزین اور تشویش میں اضافہ
اقوام متحدہ نے بدھ 25 ستمبر 2024 کو اطلاع دی کہ پیر کے دن حزب اللہ لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے تقریبا 90000 لبنانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر براے رابطہ برائے انسانی امور کے بیان کے مطابق ان حملوں کے آغاز سے اب تک 90000 سے زائد نئے بے گھر افراد کا اندراج کیا گیا ہے جن میں کئی دوسری مرتبہ اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اعلان کیا کہ لبنان میں بے گھر ہونے والوں کی کل تعداد نصف ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ سے منسلک مراکز کو نشانہ بنانا اور ان کے مطابق وہ مقامات شامل ہیں جو اس گروپ کے میزائل ڈپو ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے خطرناک مقامات سے نکل جائیں۔ اس نازک صورتحال نے لبنان پر انسانی اور سماجی اثرات کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔