غزہ میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار بچے ’’گہرے صدمے کا شکار ہیں‘‘: یو این آر ڈبلیو اے
یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار بچےگہرے صدمے کا شکار ہیں۔‘‘ ایجنسی نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد میں اضافہ کے سبب ہزاروں بچے تکلیفوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ایجنسی نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر چہ تقریباً ۶؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار ’’گہرےصدمے کا شکار‘‘ لڑکیاں اور لڑکے ، جو جنگ کے دوران تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں، غزہ میں ملبے پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد میں اضافہ کے سبب ہزاروں بچے مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ اس جگن نے ان کی زندگی تباہ کر دی ہے اور انہیں تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ بدھ کو یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے ایکس پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’’غزہ اور مغربی کنارے کے بچوں کو گزشتہ سال کے دوران خوفناک نقصانات سے چودچار ہونا پڑا ہے۔‘‘
قبل ازیں ایجنسی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’غزہ میںجنگ کے دوران فاقہ کشی، اموات اور بیماریوں میں تباہ کن اضافہ ہوا ہے۔‘‘