آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی اپیل پر ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے لبنانیوں کی مدد کے لئے مہم شروع کی۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی اپیل پر ادارہ مصباح الحسین نے لبنان کے متاثرین کی مدد کے لئے ایک عظیم مہم شروع کی ہے۔
یہ مہم جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ خاندانوں کی بنیادی اور صحت کی ضروریات کی فراہمی کے مقصد سے شروع کی گئی ہے اور تمام مومنین کو اس انسانی تحریک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی اپیل پر اسرائیل کے حملوں سے متاثر لبنان کے عوام کی مدد کے لئے ایک بڑی امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم "لبنان کی مدد ایک ساتھ” نعرے کے ساتھ شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد جنوبی لبنان میں مومنین کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے مالی اور شرعی امداد جمع کرنا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ادارہ کی جانب سے شائع کردہ ایک بیان کی بنیاد پر یہ اقدام مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے حکم کے مطابق کیا گیا ہے۔ جس میں لبنان کے مومن اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ مہم لبنانی عوام کی ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے جس میں چاول، آٹا، دال، چنے، خردنی تیل، دودھ اور کھجور جیسی بنیادی اشیاء کی تقسیم شامل ہے۔اس کے علاوہ کپڑے، بچوں اور خواتین کی ضرورت کی چیزیں اور ضروری قالین ان امداد میں شامل ہیں جو متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔
صحت کی معاونت کے شعبہ میں ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے بیماروں اور زخمیوں کے لئے ادویات اور طبی سامان فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ان کی صحت کی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے۔ یہ ادارہ جو امام حسین علیہ السلام کے ایثار و قربانی کے اصولوں سے متاثر ہے، نے تمام مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ اس انسانی تحریک میں شرکت کریں اور اپنے تعاون سے لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کریں۔