اسلامی دنیاخبریںلبنان

لبنان پر اسرائیل کے حملہ میں جاں بحق ہونے والوں میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کے ملازمین بھی شامل ہیں

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ملازم اور ایک کنٹریکٹر جاں بحق ہو گئے۔ اس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا کہ دیما درویش 12 سال سے مشرقی لبنان میں اس ایجنسی کے ملازمہ تھیں اور جس عمارت میں وہ اور ان کا خاندان رہتا تھا گذشتہ روز وہ عمارت اسرائیلی میزائل کا نشانہ بنی۔

جاں بحق ہونے والے کا نام علی بسمہ بتایا گیا اور گزشتہ روز ان کی موت کی خبر کے بعد آج صبح سپرد خاک کر دیا گیا۔ انہوں نے سات سال تک صور شہر میں اس ایجنسی کے ٹھیکے دار کے طور پر کام کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے ریلیف ایجنسی کے چھ ملازمین سمیت بین الاقوامی اداروں کے کئی ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے اور اس پر جرمنی، امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button