اسلامی دنیاخبریںعراقلبنان

لبنانی تارکین وطن کی میزبانی کے لئے روضہ امیر المومنین علیہ السلام نے آمادگی کا اعلان کیا

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے سیکرٹریت نے بتایا کہ انہوں نے صیہونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے لبنانی تارکین وطن کی میزبانی کے لئے زائرین کی قیام گاہیں کھول دی ہیں۔‌

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے سیکرٹیٹ کے بیان میں کہی گئی ہے کہ مرجعیت عالی قدر دینی کے احکامات اور اخلاقی اور انسانی فرض کے مطابق لبنان کی عزیز ملت پر اسرائیل کے پے در پے وحشیانہ حملوں اور ہزاروں لوگوں کی شہادت اور زخمی ہونے اور شہروں اور دیہاتوں کے مکینوں کی نقل مکانی کے بعد روضہ امیر المومنین علیہ السلام نے اعلان کیا کہ تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور زائرین کی قیام گاہیں لبنانی تارکین وطن کی میزبانی کے لئے کھلے ہیں۔

اس بیان میں روضہ امیر المومنین نے ذکر کیا کہ انہوں نے لبنان بھیجنے کے لئے انسانی امداد اور رسد لے جانے والا ایک قافلہ بھی تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button