Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشاملبنان

ہزاروں لبنانی خاندان جنوبی لبنان سے شام کی جانب فرار، فوری امداد اور تعاون کی درخواست

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے شدید حملوں کے بعد ہزاروں لبنانی خاندان شام کی جانب فرار ہو گئے ہیں اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقہ میں محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں ہیں۔

مشکل حالات میں اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے ان تاریکین وطن کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ خاندان صبح سویرے شام کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔اس سلسلہ میں حسینی امدادی اور فلاحی اداروں کی جانب سے امداد اور تعاون کی فوری درخواستیں جاری کی گئی ہیں۔

فوری رد عمل میں ان عراقی اداروں اور وفود نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقہ میں امدادی ٹیمیں بھیجنے اور خدمات رسانی کے مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نیز سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ اور اس کے اطراف کے مکینوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مہاجرین کو اپنے گھروں میں جگہ دیں اور ان پر دباؤ کم کرنے میں مدد کریں۔

لبنان ان دنوں تنازعات میں اضافہ دیکھ رہا ہے اور اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فضائی حملوں سے بے دفاع لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button