اردن اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو رو کنے کی جانب اکسایا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ پورے خطے پر اس کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
اردن کےو زیرخارجہ ایمن صفدی نے پیر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ہم اقوام متحدہ (یو این) سلامتی کاؤنسل کی جانب سے فوری طور پر لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے اور پورے خطے کو اس کے تباہ کن نتائج سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری کارروائی پر زور دیتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر غزہ جنگ کو ختم کرنے کیلئے عالمی برداری کی جانب سے کارروائی کی جاتی تو لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی شروعات کبھی بھی نہیں ہوتی۔‘’انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جارحیت کو ختم کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔‘‘
اردن کے اعلیٰ سفارتکار نے بھی کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنا بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور سلامتی کاؤنسل کو یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔‘‘اس کے علاوہ مصر کے وزیر خارجہ نے لبنان اور اس کے علاقوں کے استحکام کی خلاف ورزی کو مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ وہ لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘
خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعے میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے حملوں کے سبب لبنان میں تقریباً ۵۰۰؍ شہری شہید ہوئے ہیں۔