آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے لبنان میں صیہونی حکومت کے جابرانہ حملوں کے متاثرین کی امداد کے لئے سہم امام علیہ السلام خرچ کرنے کی اجازت دی
لبنان پر صیہونی حکومت کے جابرانہ حملوں کے بعد دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ قم مقدس ایران نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں جابرانہ حملوں کے متاثرین کی امداد کے لئے سہم امام علیہ السلام (خمس) کی اجازت دی گئی ہے۔
دفتر مرجعیت کا بیان مندرجہ ذیل ہے۔ بسم الله الرحمن الرحیم الحمد لله ربّ العالمین و صلى الله على سيد المرسلين محمد و آله الطيّبين الطاهرين مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مومنین و مومنات کے معزز خاندانوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں (اور ضرورتوں) میں سہم امام (علیہ السلام وعجل اللہ فرجہ الشریف) خرچ کرنے کی اجازت دی ہے۔ جو لبنان میں جابر صیہونی حملوں سے متاثر ہوئے، زخمی یا بے گھر ہو گئے ہیں۔
خداوند متعال سے دعا ہے کہ بحق رسول خدا و اہل بیت (صلوات اللہ علیہ و علیہم اجمعین) مومنین کے دلوں سے جلد از جلد ان دردناک مصائب کو دور فرمائے۔
ولا حول ولا قوّة إلا بالله العلي العظيم.
دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی شیرازی (دام ظله)
قم مقدسه / 20 ربیع الأول 1446 هـ