اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی كے وكیل نے دبئی میں جارجیا کے ایوینجلیکل چرچ کے آرچ بشپ سے ملاقات کی اور امام حسین علیہ السلام کے آفاقی اقدار پر تاکید کی

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے دبئی میں جارجیا کے ایوینجلیکل چرچ کے آرچ بشپ ملکاز سونگو لاشویلی کی میزبانی کی۔

اس ملاقات میں زیارت اربعین کے عالمی اثرات اور امام حسین علیہ السلام کے عدل و انصاف اور انسانیت کی خاطر قربانیوں کے بارے میں گہرا تبادلہ خیال کیا گیا۔

جارجیا کے چرچ پر اربعین کے روحانی اثرات کی تعریف کرتے ہوئے بشپ ملکاز سونگو لاشویلی نے اس چرچ میں مجالس حسینی کے انعقاد کو امام حسین علیہ السلام سے محبت کی علامت کے طور پر ذکر کیا۔

انہوں نے مذہبی اور ثقافتی حدود سے بالاتر ہو کر امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور اقدار کو بیان کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جلال معاش نے اس ملاقات کو بین الادیان مکالمے کو تقویت دینے اور مختلف ثقافتوں اور ادیان کے درمیان مواصلاتی پل بنانے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے پیغام اور اسلامی تعلیمات کو مغربی دنیا تک پہنچانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آخر میں جارجیا کے بشپ نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کو اپنا خصوصی سلام پیش کیا اور شیخ جلال معاش نے بھی پوری دنیا میں امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کو مرجعیت شیعہ کا سلام پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button