تنزانیہ پولیس نے پیر کو ملک کی حزب اختلاف پارٹی کی بڑے لیڈر ٹنڈو لیسو کو گرفتار کر لیا۔ پارٹی کے مطابق، لیسو ایک بڑے احتجاج کو روکنے کیلئے ملک کی معاشی راجدھانی دارالسلام گئے تھے جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پارٹی نے صدر سامعہ حسن پر الزام لگایا کہ وہ سابق صدر جان میگوفولی کی طرح جابرانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ سامعہ حسن نے سابق صدر میگوفولی کی اچانک موت کے بعد مارچ ۲۰۲۱ء میں اقتدار سنبھالا تھا اور حزب اختلاف پارٹیوں کی ریلیوں اور میڈیا پر پابندیوں کو ہٹاتے ہوئے آزاد جمہوریت کی طرف پیش قدمی کا اشارہ دیا تھا۔