اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ کرم میں مقامی قبائل کے مابین ایک مرتبہ پھر لڑائی چھڑ گئی، کئی افراد زخمی

قبائلی ضلع کرم میں مقامی قبائل کے مابین ایک مرتبہ پھر جھڑپ چھڑ گئی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق قبائل کے مابین فسادات دوسرے روز میں داخل ہوچکے ہیں اور فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے۔ رات گئے بالش خیل اور خار کلی کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، لڑائی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں، جبکہ مین شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یہاں کئی بار اختلافات اور فسادات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ جس سے کافی جانی اور مال نقصان ہوا ہے اور عام انسانی زندگی دشواریوں میں مبتلا ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button