11 بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے یمن میں قحط اور انسانی بحران کے خطرے سے خبردار کیا ہے
یمن میں سرگرم متعدد بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے فوری انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لاکھوں یمنیوں کو قحط کے بگڑنے کے خطرے سے بچانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ یہ مطالبہ تنظیموں کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے نواسیویں اجلاس میں پیش کردہ بریفنگ سیشن کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے باخبر کیا کہ یمن میں موجودہ انسانی بحران بڑے پیمانے پر قحط کا باعث بن سکتا ہے۔
ان تنظیموں نے اس ملک کو امداد فراہم کرنے کی حدود اور بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے یمن میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کی جانب اشارہ کیا اور تصدیق کی کہ حالیہ سیلاب سے 20 صوبوں میں 56 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں یمن کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی اپیلوں کے باوجود جو درخواست کی گئی تھی اس میں سے صرف 28 فیصد رقم فراہم کی گئی ہے اور اس ملک کے 62 فیصد خاندان خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔