Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

قاضی فقیہ جامع الشرائط یا اس کی اجازت سے ہو تاکہ اس کا فیصلہ معتبر ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 15 ربیع الاوّل 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قاضی کے شرائط کے سلسلے میں فرمایا: اسلام کی مقدس شریعت کے مطابق قاضی یا فقیہ جامع الشرائط ہو ایک قول کے مطابق فقیہ جامع الشرائط کی اجازت سے ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر قاضی شرعی احکام کے مطابق فیصلہ دے گا تو اس کا فیصلہ معتبر ہوگا ورنہ اس کا فیصلہ معتبر نہیں ہوگا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا اگر کوئی عدالت میں رجوع کرے اور اس کے مقدمہ میں اقرار، گواہوں کی پیشی، قسم یا انکار کا دعوی ہو کہ وہ شرعی مسائل سے مرتبط ہو تو اس مقدمہ کا قاضی فقیہ جامع الشرائط ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button