اسلامی دنیاخبریںعراق
عراق میں داعش کے تین دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم
عراق کی مرکزی فوجداری عدالت نے داعش کے تین شدت پسند سنی دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیا۔
عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے میڈیا سنٹر نے ایک بیان میں بتایا: عراق کی مرکزی فوجداری عدالت نے ان تین مجرموں کو شدت پسند سنی گروہ داعش کے رکن ہونے اور شہریوں میں دہشت پھیلانے کے سبب سزائے موت سنائی ہے۔
اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے ان تینوں ارکان نے انبار اور صلاح الدین صوبوں میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں بھی شریک تھے۔
اس سلسلے میں عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع نے کل عراقی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراقی جنگجوؤں نے کرکوک صوبے میں دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے داعش کے 6 رہنماوں کو ہلاک کر دیا۔