ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش کی حکومت کے نئے سربراہ کی حمایت اور وعدے سے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں نئی امید

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کا بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب سے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں میں موجودہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک روشن مستقبل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

محمد یونس جو غریب لوگوں کے لئے قرض کے پروگرام بنانے اور تیار کرنے اور ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے عالمی شہرت رکھتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو غربت سے بچایا ہے، انہوں نے 12 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

کاکس بازار کیمپ کے پناہ گزینوں میں سے ایک کا کہنا ہے: ہم نے ڈاکٹر محمد یونس کے بارے میں سنا ہے، جنہوں نے ہمیشہ میڈیا میں ہمارے حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے حالات کو بہتر بنانے کا کوئی راستہ تلاش کریں گے۔

جبکہ حالیہ برسوں میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ملنے والی بین الاقوامی امداد میں کمی آئی ہے، محمد یونس نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت پناہ گزینوں کی حمایت جاری رکھے گی اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ان کی حفاظت، عزت اور وقار کے ساتھ میانمار واپسی کے لئے کام کرے گی۔

پناہ کے متلاشی افراد زندگی کی مہارتیں سیکھ کر اور کام کے مواقع پیدا کر کے نسبتا آزادی حاصل کرنے کی امید بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button