خبریںہندوستان

وقف بل ہر حال میں پاس کرانے کے امیت شاہ کے بیان پرجے پی سی میں ہنگامہ

وقف ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں جمعرات کو اراکین نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت کی نیت پر سوال اٹھایا۔ ذرائع  کے مطابق اجلاس میں اسدالدین اویسی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے امیت شاہ کے بیان پراعتراض درج کرایا۔امیت شاہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وقف ترمیمی بل کو ہر حال میں پارلیمنٹ میں پاس کرالیا جائےگا۔اراکین نے اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی میں بھیجا گیا ہے تو اس پر امیت شاہ کے بیان کا کیا مطلب  ہے۔اس کے علاوہ کئی مسلم تنظیموں نے بھی امیت شاہ کے بیان پر سخت اعتراض کیا تھا ۔

  ۱۸؍ستمبر سے کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس میں مسلم تنظیموں کو اپنا موقف پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے حالانکہ ۱۸؍ ستمبر کو اجلاس موخر کردیا گیا تھا لیکن ۱۹؍ کو ہونے والی اجلاس میں مسلم لیگ،مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ماہر قانون فیضان مصطفیٰ کو اپنی رائے دینے کی دعوت دی گئی تھی ۔دن بھر  جاری رہنے والی  میٹنگ میں بی جے پی لیڈر جگدمبیکا پال کی سربراہی میں کمیٹی نے متعدد متعلقین کے خیالات سنے ۔اس کے علاوہ کمیٹی نے چنئی ،احمدآباد ،ممبئی اور بنگلو ر کادورہ کرکے یہاں سے بھی آراء لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button