ادارہ آزاد مسلمان نے ناخواندگی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر تعلیم کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا
ناخواندگی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ناخواندگی کے خاتمہ کی بین الاقوامی کوششوں کو سراہتے ہوئے، تشدد کے خاتمہ کی عالمی تنظیم (آزاد مسلمان) نے مومن نوجوانوں سے ملاقات کی تاکہ وہ اپنی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں اور اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں معلومات کو قوی کریں اور اپنی قوم کو ترقی دیتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تنظیم نے ایک بیان میں اسلام میں علم اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور یاد دلایا کہ قرآن کریم میں پہلی جو آیت نازل ہوئی، اس میں تعلیم کو ہر انسان پر فرض شمار کیا گیا۔
بیان میں آیا کہ 1400 سال پہلے سورہ علق میں دین اسلام اور انسانی ارتقا کے ایک لازمی حصے کے طور پر پڑھنے اور سیکھنے کی اہمیت کی نشاندہی کی تھی۔
ادارہ آزاد مسلمان نے نا خواندگی کے خلاف عالمی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم اقوام کے درمیان اس مسئلہ کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے تمام اسلامی معاشروں سے کہا کہ وہ ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے مزید کوششیں کریں اور تمام لوگوں کو زیور علم سے آراستہ کریں۔
اس ادارہ نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی حدیث نقل کی کہ جس میں آپ نے فرمایا: "دین کا کمال علم و عمل طلب کرنے میں ہے۔” انہوں نے نوجوانوں کو سماجی ترقی کی سمت میں اپنی علمی اور فکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ علم افراد اور معاشروں کی ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے۔