Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںہندوستان

جموں ہولڈنگ سینٹر میں معمر روہنگیا خاتون کا انتقال، سینٹر میں ۷؍ ویں موت

روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑی تعداد جموں ہولڈنگ سینٹر میں غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں ہے۔ معمر روہنگیا خاتون لالو بی بی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ضروری کارروائی میں لاپروائی کے باعث ان کی لاش ایک دن سے زائد عرصہ سے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں رکھی ہوئی ہے۔
جموں کے ہیرا نگر میں واقع ہولڈنگ سینٹر میں ۷۵؍ سالہ روہنگیا پناہ گزین لالو بی بی کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ مکتوب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ مارچ ۲۰۲۱ء سے یہاں قید تھیں۔ لالو بی بی ہیرانگر ہولڈنگ سینٹر میں انتقال کرنے والی ساتویں روہنگیا پناہ گزین ہیں جہاں ۲۷۰؍ سے زائد مہاجرین کو غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں رکھا گیا ہے۔ بی بی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق، ایک پناہ گزین سینٹر میں مقیم ان کی اولاد کو لاش سونپنے کی کارروائی التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے لاش ایک دن سے زائد عرصہ سے خشی نگر، جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اسی ہفتہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندوستان میں ۶۷۶؍ سے زائد روہنگیا پناہ گزین حراست میں ہیں جن میں سے ۶۰۸؍ افراد کے خلاف کوئی عدالتی کیس نہیں ہے۔ انسانی حقوق کے وکیل فضل ابدالی نے مکتوب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اموات ایک واضح یاد دہانی ہیں کہ ہم اپنی سرزمین پر پناہ لینے والوں کی حفاظت کے تئیں اپنے قانونی اور اخلاقی فرض کی انجام دہی میں ناکام ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر چہ ہندوستان نے رفیوجی کنونشن ۱۹۵۱ء کی توثیق نہیں کی ہے، ہندوستانی آئین کا آرٹیکل ۲۱، ملک کی علاقائی حدود میں رہنے والے تمام افراد کو زندگی کے حق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button