خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

ہندوستان کا قدیمی جلوس عماری بڑاگاوں آج صبح برآمد ہوا

ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع جونپور کی مشہور بستی بڑاگاوں جو اپنے قدیمی جلوس عماری کے سبب مشہور ہے۔ تقریبا 125 سال سے ہر سال رویت 29 کے مطابق 8 ربیع الاول کو نماز صبح کے بعد پنجہ شریف بڑاگاوں سے یہ جلوس برآمد ہوتا ہے۔ آج بعد نماز صبح حسینی مشن بڑاگاوں کے صدر ذیشان حیدر کی تعارفی تقریر کے بعد جلوس عماری برآمد ہوا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے نزدیک شبیہ روضہ رسول بڑاگاوں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے آئی انجمن ہائے ماتمی نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی اور مقررین تقریر کریں گے۔ واضح رہے کہ جلوس عماری بڑاگاوں ہندوستان کا پہلا جلوس عماری ہے، جسے دیکھ کر ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس ہائے عماری کا آغاز کیا گیا۔

واضح رہے کہ حسب دستور شب شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام روضہ پنجہ شریف کے نزدیک میر کاظم حسین مرحوم کی قائم کردہ مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔ بعد مجلس عزاخانہ صاحب العصر والزمان علیہ السلام میں مجلس عزا و شب بیداری منعقد ہوئی۔ جس میں انجمن ہائے ماتمی نے شب بھر نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button