عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ مختلف ممالک میں ہر سال 700000 سے زائد افراد خودکشی سے مرتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق خودکشی بھی موت کے اہم وجوہات میں سے ایک ہے اور یہ مختلف عمر کے گروپوں اور جنسوں میں دیکھی جاتی ہے۔
خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اس ادارہ نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے اعداد و شمار بھی شائع کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس خطے میں ہر سال دو لاکھ سے زیادہ خودکشی کی اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔