Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

شہر سامرا میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کی تیاریاں مکمل

سامرہ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر 500 سے زیادہ موکب لگائے گئے ہیں جو زائرین کی خدمت کریں گے۔ ہمارے ساتھی رپورٹر نے اس سلسلہ میں رپورٹ تیار کی ہے جسے ہم دیکھتے ہیں۔

روضہ امامین عسکریین علیہما السلام کے شعبہ موکب کے انچارج نے سامرا میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر زائرین کی خدمت کے لئے 500 سے زیادہ موکب کے رجسٹریشن کی خبر دی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مرکز کے سربراہ کاظم السید جاسم نے بتایا: صوبوں میں ایجنسیوں اور ماتحت یونٹوں کے تعاون سے زائرین کی خدمت کے لئے موکب کی منظوری کا رجسٹریشن شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: عراق کے مختلف صوبوں سے رجسٹرڈ موکب کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی ہے، جس سے اس اہم دینی موقع کی یاد میں مختلف مقامات سے لوگوں کی وسیع شرکت کا پتہ چلتا ہے۔

روضہ امامین عسکریین علیہما السلام کے موکب ہائے حسینی کے ذمہ دار نے بتایا: روضہ مبارک میں موکب کی نگرانی کے مرکز نے ایک جامع ورک پلان تیار کیا ہے جس میں ایک خاص طریقہ کار کی بنیاد پر موکب کو قبول کرنا اور منظم کرنا شامل ہے جو تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور ان کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: یہ کمپلیکس موکب کے تعاون اور اپنی تمام تر طاقت اور استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین کے آرام و سکون کو یقینی بنانے کے لئے ضروری خدمات بشمول صحت کے سامان اور خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کاظم السید جاسم نے بتایا: موکب ہائے حسینی نے روضہ مبارک کے دفاتر کے تعاون سے اپنی ضروریات بے شمول بجلی اور تمام ضروری ساز و سامان اور سہولیات فراہم کی ہیں جن کی انہیں خدمات کے دوران ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روضہ مبارک بھی موکب ہائے حسینی کی ضروریات کو پورا کرنے کے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ نیز درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خدمات کی سہولیات اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

توقع ہے کہ عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر روضہ مبارک پر حاضر ہوں گے۔ 8 ربیع الأول کو لاکھوں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے سامرا پہنچ کر امام حسن عسکری علیہ السلام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے والد ماجد امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت شیعوں کو آپ کے ظہور کے انتظار کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اس دن عزاداری کرنے والے عزادار اور زائرین تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے کئے وعدے پر قائم رہیں گے یہاں تک کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور ہو جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button