Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایورپ

لندن، مسلم میئر صادق خان اور رشی سونک آن لائن بیہودگی کا سب سے زیادہ نشانہ

دی گارجین نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں شیفیلڈ یونیورسٹی کے ذریعے کی گئی ایک تحقیق پیش کی گئی ہے، اس تحقیق میں حالیہ برطانوی انتخاب میں 14؍ سیاست دانوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ان تمام کے مطالعے سے تحقیقاتی ٹیم نے پایا کہ لندن کے مسلم میئر صادق خان، اورسابق وزیر اعظم رشی سونک کو سب سے زیادہ آن لائن مغلظات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں نسل پرستانہ، ذاتی حملے، اور بیہودہ کلمات شامل ہیں۔

ان 14؍ سیاست دانوں میں وہ پانچ جنہیں سب سے زیادہ مغلظات کا سامنا کرنا پڑا ان میں خان، سونک، موجودہ وزیر اعظم کئیر اسٹارمر، ایم پی ڈائن ابوٹ، اور داخلہ سکریٹری سویلا بریورمین ہیں۔

محقیقین کے مطابق غیر معمولی تیزی کے ساتھ ان کی پوسٹ کے ایک سے دو منٹ بعد ہی انہیں اس طرح کے بیہودہ پوسٹ کا سامنا کرنا پڑا۔اس تحقیق نے سیاستدانوں کو موصول ہونے والے جنسی، نسل پرستانہ،اور شخصی حملوں کا احاطہ کیا۔انہوں نے کچھ پوسٹ کا خلا صہ کیا ہے جیسے خان اور سونک کویہ کہا گیا کہ وہ وہیں چلے جائیں جہاں سے آئے ہیں۔

مزید یہ کہ جن امور کا سہارا لے کر اس قسم کے پوسٹ کئے گئےوہ جمہوریت، امور خارجہ، سرحد اور امیگریشن ہیں۔ محقیقین کے مطابق عوام کسی بھی بین الاقوامی واقع پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہیں جیسے اسرائیل حماس جنگ، وغیرہ۔ اس صورت میں انہوں نے کسی پر الزام لگانے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔یہی حال کرونا بہ،بیماری اور دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھی دیکھا گیا۔واضح رہے کہ برطانیہ جیسے قوت برداشت رکھنے والے ملک میں اس طرح کے حملے تشویشناک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button