اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر سامرا کی جانب زائرین پیدل روانہ

امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں بڑی تعداد میں زائرین سامرا میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ یہ رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

بڑی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ رہے ہیں تاکہ جمعرات 8 ربیع الاول یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام روضہ مبارک میں زیارت اور عزاداری کریں۔

سامرا سے شیعہ خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے یہ بتاتے ہوئے کہ صوبہ صلاح الدین کے سامرا شہر میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک میں بڑی تعداد میں زائرین پہنچ رہے ہیں، کہا: عراق کے مختلف صوبوں جیسے بصرہ، ناصریہ، دیوانیہ اور بغداد سے بڑی تعداد میں شیعہ زائرین سامرا کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا: فی الحال عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون عراق کے زائرین لاکھوں کی تعداد میں سامرا آ رہے ہیں، زائرین امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں پیدل سامرا پہنچ رہے ہیں اور ان زائرین کی خدمت کے لئے راستوں میں خدمت رسانی کے موکب موجود ہیں۔

ہمارے رپورٹر نے تاکید کی: سیکورٹی فورسز نے شہر کے اطراف میں سیکورٹی فراہم کرنے اور زائرین کی حفاظت کے لئے اپنی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا: امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ذمہ داروں نے امام حسن عسکری علیہ السلام کہ یوم شہادت پر خصوصی پروگرام تیار کیا ہے جس میں مجالس عزا کا انعقاد اور زائرین کی ضروری خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے بابرکت روضوں اور معاون صوبے بھی ان کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ سامرا، بلد اور دجیل کے علاقوں میں سرکاری اوقات کار معطل کر دیے ہیں تاکہ لوگ زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button