Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

انسان کو چاہیے کہ دعا کرے اور ڈاکٹر کے پاس بھی جائے : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 3 ربیع الاول 1446 کو منعقد ہوا جس میں گزشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے انسانی مسائل، بیماریوں اور مشکلات کے حل اور دینی دینی سفارشات کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم کے سورہ مائدہ آیت 35 میں ارشاد ہو رہا ہے۔ "اے اہل ایمان خدا سے ڈرو اور وسیلہ تلاش کرو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا کہ وسیلے سے مراد محمد و ال محمد علیہم السلام ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دعا اور محمد و آل محمد علیہم السلام تمام انسانوں کے مسائل اور ضروریات حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور بیماری کے علاج کے لئے دوا کے استعمال کے سلسلہ میں فرمایا: جب حضرت موسی علیہ السلام بیمار ہوئے تو انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی تو خداوند عالم نے انہیں دوا استعمال کرنے کا حکم دیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت موسی علیہ السلام نے خدا سے پوچھا مگر کیا تو شفا نہیں دیتا؟ روایت کا مضمون یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا: شفا دینے والا میں ہوں لیکن دوا بنانے والا بھی میں ہوں۔ لہذا اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ انسان حتی انبیاء اور اولیاء علیہم السلام بیماری کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس جائیں اور دوا کا استعمال کریں کیونکہ اللہ نے شفا کو اسی میں قرار دیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا انسان کو چاہیے کہ وہ بیماری سے نجات کے لئے دعا کرے اور ڈاکٹر کے پاس بھی جائے اور دوا کا استعمال کریں کیونکہ شفا کو اللہ نے انہی وسیلے میں رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button