ایشیاءخبریںدنیا

یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سڑکوں پر اسرائیلی عوام

تل ابیب۔ اسرائیلی شہر تل ابیب اور دیگر شہروں میں غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے فوری معاہدے کے تعلق سے سرکار مخالف ریلیوں میں تقریبا پانچ لاکھ شہری سڑکوں پر اترے۔ ان یرغمالیوں کو فلسطینی بنیاد پرستوں نے ٹھیک 11 ماہ قبل یرغمال بنا لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں سب سے بڑی ریلی کے منتظمین نے پانچ لاکھ کارکنوں کی شرکت کا دعوی کیا۔ مظاہرین نے ایک بار پھر غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے فوری معاہدے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی حکومت کو درجنوں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button