اسلامی دنیاافغانستانخبریں
طالبان کی جانب سے لوگوں کے موبائل فونز کا معائنہ

افغانستان میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان ملک بھر میں موبائل فون کی اسکریننگ کا عمل شروع کر رہا ہے جس کا مقصد طالبان مخالف اشاعتوں کو تلاش کرنا ہے۔
صوبہ غور میں بتایا گیا کہ طالبان نے مسجد میں نماز عشاء کے بعد لوگوں کے موبائل فونز کی تلاشی لی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بامیان اور دایکندی صوبوں میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے موبائل فونز کی تلاشی لی گئی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ طالبان نے کچھ موبائل فون اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔




