اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان ایسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد تک راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہے۔ غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین میں حالات تباہی سے بدتر ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسینیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ادھر رات اور صبح سویرے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں 21 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں:
متعلقہ خبریں
Check Also
Close